Skip to product information
1 of 1

7th Sky Books

Shah Mohd Ka Tanga & Qaim Deen (Afsanay)

Shah Mohd Ka Tanga & Qaim Deen (Afsanay)

Regular price Rs.1,200.00 PKR
Regular price Rs.1,500.00 PKR Sale price Rs.1,200.00 PKR
Sale Sold out

▪︎"شاہ محمد کا ٹانگہ‘‘ میری دوسری افسانوں کی کتاب ہے۔ اس کا پہلا ایڈیشن 2017ء میں چھپا، پھر تیزی سے لوگوں کو پسند آتا چلا گیا اور یہ اِس کا پانچواں ایڈیشن ہے۔ موجودہ ایڈیشن بک کارنر جہلم نےچھاپا ہے اور جس اہتمام سے چھاپا گیا ہے اُس کی جمالیات کی داد اہلِ بصارت ضرور دیں گے۔ اِس افسانوی مجموعے کی کہانیاں زندگی کی رونقیں اورایسے درد و غم ہیں جنھیں جمع کیا تو چودہ افسانوں کی کتاب مرتب ہو گئی۔ سچ پوچھیں تو مجھے افسانے اور کہانی کی مابعد اور جدید تنقید کے الف با کی خبر نہیں، مجھے نہیں معلوم یہ جدید افسانے ہیں یا کہانیاں ہیں یا یہ سب کچھ روایتی ہیں، مَیں تو اتنا جانتا ہوں یہ میرے دل سے نکلی ہوئی وہ داستانیں ہیں جنھیں مَیں نے خود زندگی کے چوراہوں پر جوان اور بوڑھی ہوتے دیکھا ہے اور اب دل کی بستیاں بسانے والوں کو دکھانے نکلا ہوں۔
اکثر شہری اور درسی نقادوں کو مجھ سے شکایت ہے کہ میری کہانیاں زیادہ تر دیہات کے پس منظر میں ہوتی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم وہ یہ بات اپنے احساسِ کمتری کے باعث کرتے ہیں یا پھر اُنھیں کسی نے سکھا دیا ہے کہ دیہات میں انسان ربڑ کے بستے ہیں اس لیے اُن کی کہانیاں لکھنا عیب کی بات ہے اور شہری لوگوں کی کہانیاں لکھنا برتر کام ہے اور اعلیٰ درجے کا فعل ہے۔ مَیں نے اپنی زندگی جہاں بسر کی وہیں کی کہانیاں لکھتا ہوں۔ اب اگر مجھے شہر کی زندگی میسر ہے تو شاید آنے والے دنوں میں شہروں پر لکھوں مگر ایک بات بتائے دوں کہ میری نظر میں کہانی صرف کہانی ہوتی ہے اور کہانی وہ ہوتی ہے جس سے زندگی پھوٹتی ہے۔ میرا خیال ہے یہ افسانوی مجموعہ ایسی کہانیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔ میری طرف سے گگن شاہد اور امر شاہد کو یہ کہانیاں چھاپنے پر مبارک باد اور بہت داد۔

علی اکبر ناطق

Pages: 160


▪︎ " قائم دین"
 علی اکبر ناطق کا کام نہ صرف پنجاب کے دیہاتوں اور پاکستان کے چھوٹے شہروں کے معاشرے کے بارے میں اپنے ہوشیار اور درست مشاہدات کے لیے قابل ذکر ہے بلکہ اس کی فکری پیچیدگی اور گہرائی کے لیے بھی۔ ایک ساتھ پڑھیں، پاکستانی دیہاتوں میں عام لوگوں کے بارے میں یہ کہانیاں پاکستان کی دیہی ثقافت کی سب سے واضح تصویر پیش کرتی ہیں اور حالیہ دنوں میں ہمارے دیہی معاشرے کا بہترین سماجی مطالعہ ہے

Pages: 114

 

Format: Hard-Bound

Materials

Shipping & Returns

Delivery time 4-5 days maximum ! if you require any further questions or help your can contact us 0333-4067757

Dimensions

Care Instructions

View full details
  • Shipping Details

    Delivery time 4-5 days maximum ! if you require any further questions or help your can contact us 0333-4067757